ہفتہ 12؍ذوالحجہ 1444ھ یکم؍جولائی 2023ء

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ’عید صفائی آپریشن‘ شام تک مکمل کرنے کی ہدایت

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا عید کے دنوں میں صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سالڈ ویسٹ کمپنیز، کمشنرز، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کو شاباش دی ہے۔

محسن نقوی نے عید کے تیسرے دن بھی مؤثر صفائی آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید صفائی آپریشن آج شام تک ہر حال میں مکمل کیا جائے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ زیرو ویسٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آلائشیں ٹھکانے لگانے کا کام جلد مکمل کرکیا جائے۔

محسن نقوی نے صفائی انتظامات کے بارے شکایت پر ذمےداروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کی صورت میں واسا کے افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.