ہفتہ 12؍ذوالحجہ 1444ھ یکم؍جولائی 2023ء

جہانگیر ترین کی وطن واپسی پر پالیسی قوم کے سامنے پیش کریں گے، فردوس عاشق اعوان

استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جس نے اپنی انا کو قربان نہیں کیا اس کی قربانی کا کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے سیالکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک مشکلات سے گزر رہا ہے، اوورسیز پاکستانی اس ملک کے لئے تڑپ رکھتے ہیں۔

آئی پی پی کی رہنما کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی اور اقتصادی حالت بدترین دور سے گزر رہی ہے، سابق حکومت نے نالائقی میں ٹرافی جیتی ہے.

انہوں نے کہا کہ اب قوم کو جو عملی طور پر کام کر کے دکھائے گا وہی رہے گا۔

پارٹی پالیسی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی وطن واپسی پر پالیسی قوم کے سامنے پیش کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.