ہفتہ 12؍ذوالحجہ 1444ھ یکم؍جولائی 2023ء

قرآن کریم کی بےحرمتی، بغداد میں سویڈش سفارتخانے پر ہزاروں افراد کا احتجاج

سویڈن میں اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر قرآن کریم کی بےحرمتی کے واقعے کے خلاف عراق کے دارالحکومت بغداد میں سویڈش سفارتخانے پر ہزاروں افراد  نے احتجاج کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مظاہرین نے سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان، ترکیہ، مراکش، اردن اور متحدہ عرب امارات نے سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

ترکیہ، امارات، اردن، مراکش سمیت کئی مسلم ممالک نے سویڈن واقعے پر احتجاج کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.