ہفتہ 12؍ذوالحجہ 1444ھ یکم؍جولائی 2023ء

آئی ایم ایف سے معاہدے پر ایک طبقے میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے، حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے سے متعلق منفی طرز عمل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر سکھ کا سانس لینے کے بجائے ایک طبقے میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔

ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ تک پہنچانے کے خواہشمند سیاسی بازیگر پاکستان کو ڈوبتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

بڑی عید پر بڑی عیدی کا تحفہ مل گی، پاکستان کا بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) سے 3 ارب ڈالرز کا معاہدہ طے پا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت سے معیشت پر چھائے آسیب چھٹ رہے ہیں، معیشت کو ان کی لگائی آگ اب بجھ گئی، مگر یہ ٹولا گھر بچنے پر ماتم کر رہا ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ریاست پر حملہ کرنے والوں نے بڑی کوششیں کیں کہ یہ معاہدہ سبوتاژ کیا جائے، پاکستان کے عوام ان کا چہرہ اچھی طرح سے پہچان چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.