ہفتہ 12؍ذوالحجہ 1444ھ یکم؍جولائی 2023ء

کراچی، گھر میں گیس سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پیپلز چورنگی کے قریب گھر میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے چوکیدار سلمان جاں بحق ہوا، دھماکے کے بعد گھر میں آگ لگ گئی تھی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایک فائر ٹینڈر نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس کی زد میں آنے سے گرین لائن بس بال بال بچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مکان میں دھماکا گیس لیکج سے ہوا۔

مکان میں کمپیوٹر پارٹس کا دفتر تھا، دفتر سے متصل گھروں کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا ہے۔

پولیس نے کہا کہ دھماکے میں بارودی مواد کے استعمال ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.