ہفتہ 12؍ذوالحجہ 1444ھ یکم؍جولائی 2023ء

ایس سی او اجلاس: ایران کی رکنیت کی رسمی منظوری دی جائے گی

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ 4 جولائی کو مجوزہ اجلاس میں ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت رسمی منظوری دی جائے گی۔

اس بات کا اعلان روسی وزیر خارجہ نے ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے ساتھ تنظیم میں شمولیت کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوں گے جس کے ذریعے بعد ازاں وہ ایس سی او کا مستقل رکن بن سکے گا۔

سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ یورپ سے مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا تک ایس سی او نئے مذاکراتی شراکت داروں کا خیرمقدم کرے گا۔

یاد رہے کہ ایس سی او کی تشکیل کیلئے جون 2001 میں قازقستان، کرغزستان، چین، روس، تاجکستان اور ازبکستان نے اعلامیے پر دستخط کیے تھے، اب اس تنظیم میں پاکستان اور بھارت بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.