ہفتہ 12؍ذوالحجہ 1444ھ یکم؍جولائی 2023ء

ورلڈ کپ کوالیفائر: سپر سکس مرحلے میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو ہرا دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کوالیفائر کے سپر سکس مرحلے میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 21 رنز سے ہرا دیا۔

بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم شروع میں شدید مشکل میں دکھائی دی، پہلی گیند پر اس کی پہلی وکٹ گر گئی، 67 رنز پر اسکور پہنچا تو آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

ایسے میں دھننجیا ڈی سلوا نے 93 رنز کی شاندار اننگزکھیلی، لیکن ٹیم 48ویں اوور میں 213 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، کرونارتنے 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

نیدرلینڈز کے لوگین وین ویک اور بیس ڈی لیڈ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کے اوپنرز بغیر رن بنائے لوٹ گئے، پھر ویسلے نے 52 اور بیس ڈی لیڈز نے 41 رنز بنائے، اس کے بعد کپتان اسکاٹ ایڈورڈز ایک اینڈ پر کھڑے رہے لیکن دوسری جانب سے وکٹیں گرتی گئیں، ٹیم 192رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ایڈورڈز 67 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سپر سکس میں سری لنکا اور زمبابوے کے 6،6 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.