ہفتہ 12؍ذوالحجہ 1444ھ یکم؍جولائی 2023ء

فیصل آباد: بھائی نے بھائی اور بھتیجے کو چھری کے وار کر کے قتل کردیا

فیصل آباد میں گھریلو تنازعہ پر ہونے والے جھگڑے کے دوران چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی اور بھتیجے کو چھری کے وار کر کے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ جرانوالہ کے چک 68 گ ب میں پیش آیا جہاں ملزم آصف کا اپنے بڑے بھائی کاشف سے گھریلو تنازعہ پر جھگڑے ہوا جس کے دوران اس نے چھری کے وار کر کے اپنے بھائی کاشف اور اس کے 3 سالہ بیتے عبداللہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.