ہفتہ 12؍ذوالحجہ 1444ھ یکم؍جولائی 2023ء

روس نے فوجیوں کی تنخواہوں میں ساڑھے 10 فیصد اضافہ کر دیا

نجی فوجی ملیشیا کی ناکام بغاوت کے بعد روس نے فوجیوں کی تنخواہوں میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ کر دیا۔

روسی فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافے کا سرکاری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

کریملن کا کہنا ہے کہ ویگنر کے ساتھ ڈیل خونریزی سے بچنے کے لیے کی گئی، ویگنر چیف بیلاروس چلے جائیں گے اور ان کے خلاف مقدمہ خارج کیا جائے گا۔

سرکاری حکم نامے کے مطابق روسی فوجیوں کی تنخواہوں میں 10 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ یکم اکتوبر سے ہوگا۔

روس میں 24 جون کو نجی فوجی ملیشیا ویگنر گروپ نے بغاوت کر دی تھی، بیلاروس کی مصالحت سے ویگنر گروپ کے سربراہ نے ماسکو کی جانب پیش قدمی روکی تھی۔

باغی ویگنر گروپ کے سربراہ پریگوژن نے بغاوت کی وجہ اعلیٰ قیادت کی نااہلی اور بدعنوانی بیان کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.