ہفتہ 12؍ذوالحجہ 1444ھ یکم؍جولائی 2023ء

قربانی کا گوشت احتیاط کے ساتھ کھانا بہتر ہے، ماہرین صحت

عید قربان کے موقع پر قربانی کا گوشت احتیاط کے ساتھ کھانا بہتر ہے، ماہرین صحت کے مطابق گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی اور پیٹ کا نظام متاثر ہوسکتا ہے۔

عید قربان کا موقع ہو اور مزیدار چٹ پٹے کھانے نہ کھائے جا ئیں ایسا ممکن نہیں۔ ذرا ٹھہرئے ماہرین صحت کے مطابق صحت مند افراد دن میں ایک پاؤ جبکہ کولیسٹرول، شوگر اورامراض قلب کے مریض نصف پاؤ گوشت کھا سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق گردے، کلیجی، مغز اور پایے میں کولیسٹرول کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے لہٰذا امراض گردہ، امراض قلب اور شوگر کے مریض ان سے پرہیز کریں۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ بار بی کیو بناتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں گوشت اچھی طرح پکا ہوا ہو کیونکہ بار بی کیو میں گوشت کچا اور عام طور پر جانور کا خون بھی لگا ہوا ہوتا ہے جو انسانی صحت کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے اور آپ مختلف بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.