اتوار13؍ذوالحجہ 1444ھ2؍جولائی 2023ء

پیٹرول پر 5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی عائد

پیٹرول پر 5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی عائد کر دی گئی۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق آج سے پیٹرول پر ڈویلپمنٹ لیوی 50 روپے کے بجائے 55 روپے وصول کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈویلپمنٹ لیوی میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر وصول کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.