جمعہ 11؍ذوالحجہ 1444ھ30؍جون 2023ء

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ تاخیر کا شکار

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ تاخیر کا شکار ہوگئے، سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت آج ختم ہوگئی، پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ پیش نہیں کیے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں مستقل چیئرمین نہ ہونے وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ پیش نہیں کیے جاسکے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں پر وفاقی حکومت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے دور کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

پی سی بی کے روز مرہ کے معاملات قائم مقام چیئرمین اور الیکشن کمشنر احمد فاروق شہزاد رانا چلارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت گزشتہ ہفتے ختم ہو چکی ہے، چیئرمین بورڈ کا انتخاب 27 جولائی کو شیڈولڈ تھا، جو عدالتی فیصلے کے باعث روک دیا گیا ہے۔

کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش میں تاخیر کے باوجود یکم جولائی کی تاریخ سے ہی ملیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.