جمعہ 11؍ذوالحجہ 1444ھ30؍جون 2023ء

فرانس میں نوجوان کی ہلاکت، مظاہرے تیسرے روز بھی جاری

فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مختلف شہروں میں نوجوان کے قتل کے خلاف مظاہرے تیسری رات بھی جاری رہے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین نے عوامی املاک، پولیس اسٹیشنز، دکانوں پر حملے کیے اور لِلی شہر میں اسکول اور ڈسٹرکٹ آفس کو بھی آگ لگا دی۔

فرانسیسی حکّام کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے خلاف کارروائی میں 667 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے 40 ہزار اہلکار تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ منگل کی صبح پولیس نے گاڑی نہ روکنے پر 17 سال کے نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.