جمعہ 11؍ذوالحجہ 1444ھ30؍جون 2023ء

آئی ایم معاہدہ: بجلی، گیس، پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا خدشہ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کے معاہدے کی شرائط کے پیشِ نظر بجلی کے ریٹ میں مزید اضافے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق اس معاہدے کے نتیجے میں بجلی اور گیس مزید مہنگی ہو گی جبکہ پیٹرولیم لیوی میں بھی اضافے کا خدشہ ہے،  بجلی اور گیس کے ریٹ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس سے قبل بڑھانے ہوں گے۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق  بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تقریباً 4 روپے فی یونٹ تک مزید اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کا کہننا ہے کہ  بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

دوسری جانب گیس مزید مہنگی کرنے سے متعلق فیصلہ بھی جَلد متوقع ہے، اوگرا نے گیس کے ٹیرف میں 50 فیصد تک اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے پاس پیٹرول، ڈیزل پر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی گنجائش ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.