جمعہ 11؍ذوالحجہ 1444ھ30؍جون 2023ء

آئی ایم ایف پروگرام منجمد کر کے پی ڈی ایم نے معیشت کو نقصان پہنچایا: حماد اظہر

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ایک سال منجمد کر کے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے۔

حماد اظہر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے سے متعلق پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے تازہ بیان میں حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ایک سال منجمد کر کے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے، اب بھی پروگرام کی ایک آخری رقم ملنے سے معیشت کو چند ہفتوں کا وقت ملا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک نئے آئی ایم ایف پروگرام اور گہری اصلاحات کی فوراً ضرورت ہے، معیشت سکڑ رہی ہے اور مہنگائی عروج پر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.