جمعہ 11؍ذوالحجہ 1444ھ30؍جون 2023ء

ورلڈ نمبر ون ایگا شیوائٹک بیڈ ہومبرگ ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ورلڈ نمبر ون ایگا شیوائٹک بیڈ ہومبرگ ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، امریکا کی کوکو گف اور میڈیسن کیز ایسٹ بورن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

ایسٹ بورن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں امریکا کی 19 سالہ کوکو گف نے ہم وطن جیسیکا پیگولا کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، جہاں ان کا مقابلہ ہم وطن میڈیسن کیز سے ہوگا جو کروشیا کی پیٹرا مارٹچ کو ہراکر 10 ماہ بعد ڈبلیو ٹی اے سیمی فائنل میں پہنچی ہیں۔

ورلڈ نمبرون پولینڈ کی ایگا شیوائٹک نے روسی کھلاڑی اینا بلینکووا کو شکست دے کر جرمنی میں جاری بیڈ ہومبرگ اوپن کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

ادھر فرانس کے ایڈرین منارینو اسپین میں جاری مایورکا چیمپئن شپ کے لاسٹ فورمیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ وہ سیمی فائنل میں جرمن حریف یانک ہنف مین سے مقابلہ کریں گے جو اسپین کے فیلیسیانو لوپیز کو چھ،دو اور چھ،چار سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.