جمعہ 11؍ذوالحجہ 1444ھ30؍جون 2023ء

چینی صدر بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ورچوئل سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

چین کے صدر شی جن پنگ بھارت میں 4 جولائی کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ورچوئل سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ ایس سی او اجلاس سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

بھارت نے 4 جولائی کو ہونے والا ایس سی او سالانہ سربراہی اجلاس ورچوئل کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے پہلے بھارت میں ایس سی او وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع اجلاس ان پرسن ہوئے تھے، شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت اس سال بھارت کے پاس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.