جمعہ 11؍ذوالحجہ 1444ھ30؍جون 2023ء

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ عید کی ڈبل خوشی ہے: میاں زاہد حسین

صدر پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچولز فورم میاں زاہد حسین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدہ ہو جانا پاکستان کے لیے عید کی ڈبل خوشی ہے۔

انہوں نے آئی ایم ایف سے پاکستان کے اسٹاف لیول معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد اسلامی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک سے بھی پیسے مل جائیں گے۔

صدر پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچولز فورم میاں زاہد حسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ 3 ارب ڈالرز یکمشت نہیں آئیں گے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.