جمعہ 11؍ذوالحجہ 1444ھ30؍جون 2023ء

آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو گی: معاشی ماہر شاہد علی

معاشی ماہر شاہد علی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اس معاہدے سے آگے مہنگائی کی شرح میں کمی آنا شروع ہو گی۔

معاشی ماہر شاہد علی نے آئی ایم ایف سے پاکستان کے اسٹاف لیول معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ بہت مثبت پیش رفت ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں کرنٹ اکاونٹ سرپلس کی کوشش رکھنی چاہیے، امپورٹ کھولنا ہو گی۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا۔

معاشی ماہر شاہد علی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے کے ذریعے ہمیں 9 ماہ کا پروگرام اور نیا روڈ میپ مل گیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.