جمعہ 11؍ذوالحجہ 1444ھ30؍جون 2023ء

آئی ایم ایف سے اچھی خبر آئی ہے، قوم کو ریلیف ملے گا: ظفر مسعود

صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اچھی خبر آئی ہے جس سے قوم کو ریلیف ملے گا۔

ظفر مسعود نے آئی ایم ایف سے پاکستان کے اسٹاف لیول معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف پاکستان کو نہیں دنیا بھر کو چیلنجز کا سامنا ہے۔

صدر بینک آف پنجاب کا کہنا ہے کہ ہمیں ایکسپورٹس کو بڑھانا ہو گا۔

بڑی عید پر بڑی عیدی کا تحفہ مل گی، پاکستان کا بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) سے 3 ارب ڈالرز کا معاہدہ طے پا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کی سبسڈی ختم کی جائیں گی تو کم آمدنی والے افراد کو فائدہ پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.