جمعہ 11؍ذوالحجہ 1444ھ30؍جون 2023ء

عیدِ قربان کا دوسرا روز، کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

روشنیوں کے شہر کراچی میں آج 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 29.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کی ہوا میں آج نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 28 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.