جمعہ 11؍ذوالحجہ 1444ھ30؍جون 2023ء

عید کےدوسرے روز قربانی کے جانوروں کی قیمتیں گرگئیں

عید کے دوسرے روز قربانی کے جانوروں کی قیمتیں گرگئیں، بچے کچے جانور بیچ کر بیوپاری آبائی علاقوں کو واپس جانے کی تیاری کرنے لگے۔

عید کے پہلے روز منہ مانگے ریٹ مانگنے والے قصائیوں کے بھرم بھی ختم ہوگئے، جو رقم ملے، لے کر جانور گرانے پر تیار ہیں۔

رانیں روسٹ کرنیوالوں کا کاروبار عید کے دوسرے روز بھی چمکنے کا امکان ہے۔

اس سے قبل عید کے پہلے دن رات کے پروگرام، تکہ بوٹی، باربی کیو، کڑاہی، بیف بریانی، مٹن بریانی، کباب، چانپیں اور مزے مزے کے پکوانوں کا اہتمام کیا گیا۔

کسی نے میزبان بن کر کھلایا، کسی نے مہمان بن کر کھایا، کوئی پکوان سینٹر سے مزیدار تکہ بوٹی بنوانے پہنچا تو کسی نے گھر کی چھت پر یار دوستوں کی محفل سجائی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.