جمعہ 11؍ذوالحجہ 1444ھ30؍جون 2023ء

آئی ایم ایف نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا۔

آئی ایم ایف نے تین ارب ڈالر کا اسٹاف لیول معاہدہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی ملک دشمن پالیسیوں کی وجہ سے قوم کو مشکل حالات کا سامنا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالر اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کو یہ رقم قسطوں میں ملنے کا امکان ہے۔

ایک بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ 24 گھنٹے میں متوقع ہے، بیل آؤٹ معاہدے کے قریب ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سب کچھ فائنل کر لیا ہے، پروگرام کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.