جمعرات 10؍ذوالحجہ 1444ھ29؍جون 2023ء

ڈار آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان چکے، شاہ محمود

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان چکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ شاید چند روز میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی اور سیاسی استحکام ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ 24 گھنٹے میں متوقع ہے، بیل آؤٹ معاہدے کے قریب ہیں۔

شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ کاش یہ شرائط پہلے مان لی ہوتیں تو گومگو کی صورتحال نہ ہوتی۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ 24 گھنٹے میں متوقع ہے، بیل آؤٹ معاہدے کے قریب ہیں۔

اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سب کچھ فائنل کرلیا ہے، پروگرام کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.