جمعرات 10؍ذوالحجہ 1444ھ29؍جون 2023ء

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیل جلد متوقع

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایک قدم مزید قریب آگئے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیل جلد متوقع ہے۔ 

پاکستان کو آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ کے تحت 2 ارب 60 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی ملک دشمن پالیسیوں کی وجہ سے قوم کو مشکل حالات کا سامنا ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان معاملات اصولی طور پر طے پاگئے ہیں۔ 

اگلے ایک دو روز میں آئی ایم ایف کی جانب سے تصدیق متوقع ہے جبکہ 2.6 ارب ڈالر کی رقم دو قسطوں میں ملنے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ سے اسٹاف لیول معاہدے کی امید ہے، وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری کردیں۔

آئی ایم ایف سے معاہدے کےلیے وزیراعظم شہباز شریف ایم ڈی آئی ایم ایف سے مسلسل رابطے میں رہے اور شرائط پوری کرنے کےلیے پاکستان کے اقدامات سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.