ہفتہ 12؍ذوالحجہ 1444ھ یکم؍جولائی 2023ء

آئی ایم ایف سے معاہدہ 24 گھنٹے میں متوقع ہے،وزیرخزانہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ 24 گھنٹے میں متوقع ہے، بیل آؤٹ معاہدے کے قریب ہیں۔

 اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سب کچھ فائنل کرلیا ہے، پروگرام کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔

پاکستان کو آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ کے تحت 2 ارب 60 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 2 ارب 60 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو یہ رقم قسطوں میں ملنے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.