جمعرات 10؍ذوالحجہ 1444ھ29؍جون 2023ء

قربانی کے جانوروں کی آلائشیں کھلے علاقوں میں پھیلانے سے گریز کیا جائے، ترجمان پی آئی اے

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں کھلے علاقوں میں پھیلانے سے گریز کریں۔

کراچی سے قومی ایئر لائن کے ترجمان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بالخصوص ایئر پورٹ کے اطراف آلائشیں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ پرندے جہازوں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت سنگین حادثات کا سبب بنتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.