امریکا میں آرکنساس اسٹیٹ ایئرپورٹ پر مسافر طیارے پر رن وے پر اترنے کے بعد آسمانی بجلی گر گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق رن وے پر طیارہ گیٹ کی طرف بڑھا تو اس دوران اس پر آسمانی بجلی گری۔
رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد مسافر معمول کے مطابق طیارے سے نیچے اتر گئے جس کے بعد تکنیکی ماہرین نے طیارے کا جائزہ لیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارے کا جائزہ لینے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ بظاہر طیارے کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔
رپورٹس کے مطابق واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
Comments are closed.