جمعرات 10؍ذوالحجہ 1444ھ29؍جون 2023ء

جس کمرے میں آگ لگی، اس سے ایک منٹ پہلے نکلا تھا، یوسف رضا گیلانی

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی جس طرح بنی اسی طرح ٹوٹی، اس جماعت کا نظریہ 9مئی کودفن ہوگیا، وہ نظریہ پاکستان کےخلاف تھا۔

یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  میثاق معیشت ،الیکشن کی تاریخ اور نگراں سیٹ اپ پر بات ہوگی، جس طرح میثاق جمہوریت ہوا اسی طرح میثاق معیشت ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سابق دور میں آئی ایم ایف سےساتویں قسط لےکر وعدہ پورا نہیں کیاگیا، ملک میں معاشی بدحالی ہے لوگ روزگار ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہوناچاہیے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں، ہم عوام کے مسائل کے حل کیلیے سرجوڑ کر بیٹھے ہیں۔

ملتان میں سابق وزیرِ اعظم و پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی۔

اپنے گھر میں آتشزدگی سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ جس کمرے میں آگ لگی اس سے ایک منٹ پہلے نکلا اور اس میں آگ لگ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمرے میں آگ لگنے کی تحقیقات ہورہی ہیں، کوئی اسٹوری نہیں بناناچاہتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.