جمعہ 11؍ذوالحجہ 1444ھ30؍جون 2023ء

ٹائٹینک کی سیاحت کے دوران تباہ ٹائٹن کا ملبہ نکال لیا گیا

ٹائٹینک کی سیاحت کے لیے لوگوں کو زیر سمندر لیجانے کے دوران تباہ ٹائٹن کا ملبہ نکال لیا گیا۔ 

سمندر کی تہہ سے نکالی گئی چیزوں میں آبدوز نما کا اگلا حصہ بھی شامل ہے جس سے بدقسمت سیاحوں کو ٹائٹینک کی باقیات کا نظارہ کرنا تھا۔ 

باقیات حادثے کے دسویں روز نکال کر کینیڈا لائی گئیں، باقیات پر تحقیقات کرکے حادثے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کی جائے گی۔ 

حسین داؤد نے کہا کہ اس صورت حال میں ایک باپ اور دادا کے کیا جذبات ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹائٹن کو حادثہ بحیرہ اوقیانوس میں بارہ ہزار پانچ سو فٹ نیچے پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹائٹن کے اندر دھماکا ہوا تھا۔ 

واضح رہے کہ حادثے میں پاکستانی کاروباری شخصیت شہزادہ داؤد اور انکے بیٹے سمیت پانچ سیاح مارے گئے تھے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.