بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

علی محمد خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق وزیرِ مملکت علی محمد خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔

آج تعطیل کے باعث علی محمد خان کو مردان میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تو جج ملک ذیشان گل نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

گزشتہ روز پشاور کی اینٹی کرپشن عدالت نے علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ایک اور مقدمے میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ علی محمد خان جوڈیشل ریمانڈ پر مردان جیل میں تھے۔

ان پر غیر قانونی بھرتیوں اور خزانے کو 23 لاکھ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.