جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پاکستان کی سنسنی خیز جیت: ’کون ہیں یہ لوگ، کہاں سے آتے ہیں یہ‘

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

سرفراز اور دانش

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشن

پاکستان کے لیے آج کراچی سے تعلق رکھنے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز دانش عزیز ڈیبیو کر رہے ہیں

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سنچوریئن کے سُپر سپورٹس پارک میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے لیے آج کراچی سے تعلق رکھنے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز دانش عزیز ڈیبیو کر رہے ہیں۔ دانش نے گذشتہ چند ماہ کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ پچ دیکھنے میں آغاز میں بولنگ کے لیے موزوں لگ رہی جس کا ہم فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا بووما جنھیں حال ہی میں سنہ 2023 کے ورلڈکپ تک جنوبی افریقہ کی ون ڈے ٹیم کا کپتان بنائے گئے کا کہنا تھا کہ وہ اس میچ کے لیے پُرجوش ہیں اور وہ چاہیں گے کہ اپنے کپتانی کے کریئر کا اچھا آغاز کرنا چاہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ایک روزہ میچوں کے مجموعی ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 79 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان کو 28 جبکہ جنوبی افریقہ کو 50 میچوں میں فتح حاصل ہوئی تھی جبکہ ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا۔

بابر اور بووما

،تصویر کا ذریعہPCB

خیال رہے کہ پاکستان سنہ 2013 میں برصغیر کی وہ پہلی ٹیم بن گئی تھی جس نے جنوبی افریقہ کو ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی تھی۔ اُن دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی مصباح الحق کر رہے تھے جبکہ اس وقت وہ پاکستان کرکٹ کے کوچ ہیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم: کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، ٹیمبا بووما (کپتان)، ایڈن مارکرم، راسی وینڈر ڈیوسن، ڈیوڈ ملر، ہینرک کلاسن، اینڈیلے فیفلکوایو، کگیسو ربادا، اینرک نورکیا، لنگی اینگیڈی اور تبریز شمسی شامل ہیں۔

پاکستان کی ٹیم: امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، دانش عزیز، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.