بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

مانسہرہ: آئل و اسپرٹ کی دکان میں آتشزدگی، 1 شخص جاں بحق

صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع مانسہرہ کے علاقے ٹھاکرا میں واقع آئل اور اسپرٹ کی دکان میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ سے جھلس کر 1 شخص جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہو گیا۔

فائر بریگیڈ نے پہنچ کر دکان میں لگی آگ پر قابو پا لیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.