پیر7؍ذوالحجہ 1444ھ26؍جون 2023ء

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ کرائے گی

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی رواں سال صوبہ سندھ میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کا ٹیسٹ کرائے گی۔

تمام نجی و سرکاری میڈیکل جامعات اور کالجز میں بیچلر آف میڈیسن اینڈ بیچلر آف سرجری (ایم بی بی ایس) اور بیچلر آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) سال اول کے داخلے بھی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کرے گی۔

اس سلسلے میں محکمہ صحت نے باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق رواں سال ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ 27 اگست کو ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس داخلہ ٹیسٹ ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی نے کرایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.