پیر7؍ذوالحجہ 1444ھ26؍جون 2023ء

وزیر خزانہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، اہم گرانٹ کی منظوری متوقع

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

اسلام آباد میں طلب کیے گئے اجلاس میں ساتویں مردم شماری کے اخراجات کے لیے 6 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔

ای سی سی اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کےلیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔

سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی عمارت اور ججوں کی رہائش گاہوں کےلیے اضافی فنڈز کی منظوری دی جائے گی۔

ایوان صدر سیکریٹریٹ کے ملازمین کےلیے 6 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی متوقع ہے جبکہ وزارت پارلیمانی امور کےلیے 6 کروڑ 36 لاکھ روپے کی گرانٹ ایجنڈے میں شامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.