پیر7؍ذوالحجہ 1444ھ26؍جون 2023ء

سلیمان داؤد سمندر کی گہرائی میں عالمی ریکارڈ بنانا چاہتے تھے

ٹائی ٹینک کا زیر سمندر موجود ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز ٹائٹن میں سوار شہزادہ داؤد کے بیٹے سلیمان داؤد سمندر کی گہرائی میں ریوبک کیوب حل کر کے عالمی ریکارڈ بنانا چاہتے تھے۔

شہزادہ داؤد کی اہلیہ کرسٹین داؤد نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا ہے کہ 19 سالہ سلیمان داؤد سمندر کی گہرائی میں ریوبک کیوب حل کر کے عالمی ریکارڈ بنانا چاہتے تھے۔

کرسٹین داؤد نے کہا کہ عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے سلیمان نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درخواست بھی دی تھی جبکہ ان کے والد شہزادہ داؤد اپنے بیٹے کے ریکارڈ بنانے کے لمحات کی ویڈیو بنانے کیلئے اپنے ساتھ ایک کیمرہ بھی لے کر گئے تھے۔

اپنے بیٹے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کرسٹین داؤد کا کہنا تھا کہ سلیمان کو ریوبک کیوب بہت پسند تھا، وہ 12 سیکنڈ میں پیچیدہ معمے کو حل کرکے دیکھنے والوں کو حیران کر دیتے تھے۔

مسز داؤد نے کہا کہ وہ اور ان کی بیٹی سلیمان کے اعزاز میں ریوبک کیوب کو حل کرنا سیکھنے کی کوشش کریں گے اور وہ اپنے شوہر کے کام کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.