بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

بلوچستان ہائیکورٹ کے 5 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے بلوچستان ہائیکورٹ کے 5 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔

عدالت عالیہ بلوچستان میں مستقل ہونے والوں میں جسٹس محمد عامر نواز، جسٹس اقبال کاسی، جسٹس شوکت رخشانی، جسٹس گل حسن ترین اور جسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہیں۔

پارلیمانی کمیٹی نے بلوچستان ہائیکورٹ کے لیے 5 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.