اتوار 6؍ذوالحجہ 1444ھ25؍جون 2023ء

کوئٹہ میں بارش کے بعد بجلی کا بریک ڈاؤن، بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

کوئٹہ میں ہلکی بارش کے بعد موسم تو خوشگوار ہوگیا تاہم بارش کے بعد بجلی کے بریک ڈاؤن سے شہر کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت جیسے ہی شروع ہوا، بجلی چلی گئی اور ایوان تاریکی میں ڈوب گیا۔

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں شام کے وقت گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش کے بعد گرمی کا زور تو ٹوٹ گیا، تاہم بارش کے بعد بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا اور شہر کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

دوسری جانب کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) حکام کے مطابق بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں 20 سے زائد فیڈرز فنی خرابی کے باعث بند ہوگئے ہیں، خرابی دور کرنے کےلیے مرمت کا کام جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.