اتوار 6؍ذوالحجہ 1444ھ25؍جون 2023ء

غریب ملک مراعات بل کا متحمل نہیں ہوسکتا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ غریب ملک چیئرمین سینیٹ مراعات بل کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اتحادی حکومت کے وزیر دفاع نے چیئرمین سینیٹ مراعات بل کی مخالفت کی اور ایوان میں اس کی حمایت نہ کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ تاحیات 12 بندے، گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر کا استعمال، غریب ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ارکان غیرضروری پروٹوکول استعمال نہ کریں، عوام کی مشکلات کوہ ہمالیہ سے بھی زیادہ ہیں۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ لمبے لمبے پروٹوکول دیکھ کر عوام گالیاں دیتے ہیں، مراعات لے کر لوگوں کے خوابوں کا مذاق اُڑانا مناسب نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی رسک وارے میں نہیں تو عہدہ چھوڑ دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.