اتوار 6؍ذوالحجہ 1444ھ25؍جون 2023ء

فیصل آباد: 30 مقدمات میں مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 30 مقدمات میں مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلر طاہر ندیم کے خلاف ایف آئی اے فیصل آباد سرکل میں 14 مقدمات درج ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں فراڈ کے 16 مقدمات درج ہیں، ملزم نے متعدد شہریوں سے جعل سازی اور بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر کروڑوں روپے لوٹے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک بھیجنے میں ملوث ہے۔

ایف آئی اے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم 6 مقدمات میں عدالتی مفرور بھی ڈکلیئر کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.