اتوار 6؍ذوالحجہ 1444ھ25؍جون 2023ء

ویگنر کے ساتھ ڈیل خونریزی سے بچنے کے لیے کی، کریملن

کریملن کا کہنا ہے کہ ویگنر کے ساتھ ڈیل خونریزی سے بچنے کے لیے کی گئی، ویگنر چیف بیلاروس چلے جائیں گے اور ان کے خلاف مقدمہ خارج کیا جائے گا۔

کریملن کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ ویگنر فورس ارکان کے خلاف بھی مقدمات نہیں چلائے جائیں گے۔

روس کے خلاف بغاوت کرنے والے ویگنر گروپ نے کامیاب…

بیان میں کہا گیا کہ ویگنر کی بغاوت سے یوکرین منصوبے متاثر نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن اور نائب صدر کاملہ ہیرس کو روس کی تازہ صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا۔

صدر بائیڈن نے فرانسیسی، برطانوی اور جرمن سربراہان سے روس کی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

واضح رہے کہ روس کے خلاف بغاوت کرنے والے ویگنر گروپ نے کامیاب مذاکرات کے بعد بغاوت ختم کردی اور دستے واپس یوکرین تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.