اتوار 6؍ذوالحجہ 1444ھ25؍جون 2023ء

نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے چارسدہ کے 2 ڈاکٹروں کو معطل کردیا

خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) چارسدہ کے 2 ڈاکٹروں کو معطل کردیا۔

وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں کے نامناسب رویے سے متعلق وائرل ویڈیو پر انکوائری کا حکم دیا تھا۔

محمد اعظم خان نے انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر دونوں ڈاکٹروں کو معطل کردیا اور کہا کہ سرکاری ملازمین کی طرف سے اس طرح کا رویہ قابل قبول نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ نامناسب رویے پر سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.