کئی دنوں سے ملک بھر میں جاری شدید گرمی میں آج مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 4 سے6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔
سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں بھی دن کا درجہ حرارت 2 سے 4 سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہ سکتا ہے۔
اس حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔
ملک میں آج سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 42 ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی میں 33 ڈگری کی گرمی 40 ڈگری کی محسوس کی جا رہی ہے۔
ملک میں گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے 26 سے 27 جون کو اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، لاہور اور گوجرانوالہ میں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
Comments are closed.