جمعہ 4؍ذوالحجہ 1444ھ23؍جون 2023ء

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر یانک کریھا کی ناک کی سرجری ہوگئی

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر یانک کریھا کی ناک کی سرجری ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مطابق زمبابوے کے دارالحکومت میں یانک کریھا کی ناک کی سرجری جمعرات کو ہوئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مطابق آل راؤنڈر پچھلے ہفتے ناک پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے، بعد میں پتا چلا کہ ناک میں فریکچر ہوا ہے۔

سرجری کے بعد یانک کریھا زمبابوے میں کرکٹ ویسٹ انڈیز کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں رہیں گے۔

ویسٹ انڈیز بورڈ کے مطابق ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ فلائیڈ ریفر بھی بدھ کو گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے، وہ ناک پر گیند لگنے کی وجہ سے سرجری کے عمل سے گزرے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.