جمعہ 4؍ذوالحجہ 1444ھ23؍جون 2023ء

نواز شریف کا اتوار کی صبح لندن سے دبئی پہنچنے کا امکان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے دبئی اور سعودی کے دورے کا شیڈول سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا اتوار کی صبح لندن سے دبئی پہنچنے کا امکان ہے۔

نواز شریف دبئی اپنی فیملی کے ساتھ پہنچیں گے اور وہاں 3 سے 4 دن قیام کریں گے۔

سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کی جلد دبئی روانگی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اس کے بعد حج کی ادائیگی کے لیے دبئی سے سعودی عرب جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور  پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی کل لاہور سے روانہ ہوں گی، وہ اپنے والد کے ساتھ حج ادا کریں گی۔

آج ہی میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے اپنے والد کے فیملی سمیت 2 ہفتوں کےلیے جلد دبئی جانے کی کی تصدیق کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.