جمعہ 4؍ذوالحجہ 1444ھ23؍جون 2023ء

امریکی بمبار طیاروں کی سوئیڈن میں پہلی بار لینڈنگ، نیٹو مشقوں میں حصہ لیا

امریکی بمبار طیاروں نے پہلی بار سوئیڈن میں لینڈنگ کی ہے، ان طیاروں نے نیٹو مشقوں میں حصہ لیا۔

امریکی فضائیہ کے دو ’بی ون بی لانسر‘ طیارے 19 جون کو شمالی سوئیڈن کے لولیا کیلکس ایئرپورٹ پہنچے۔

ایئرفورس ترجمان لوئیس لیون نے کہا کہ ہم بمبار ٹاسک فورس کے ساتھ مشترکہ مشق کر رہے ہیں جس میں فضائیہ اور فوج دونوں شامل ہیں۔

سوئیڈن نے رواں ماہ کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ وہ نیٹو رکن بننے سے قبل ہی فوجی اتحاد کو اپنی سرزمین پر اڈے فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

خیال رہے کہ سوئیڈن کو جون 2022 میں نیٹو فوجی اتحاد میں شمولیت کیلئے دعوت دی گئی تھی لیکن ترکیہ اور ہنگری کے اعتراض کی وجہ سے اس کے رکن بننے میں رکاوٹیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.