جمعہ 4؍ذوالحجہ 1444ھ23؍جون 2023ء

کراچی میں شہری نے چوری ہونے والا جانور ڈھونڈ نکالا

کراچی میں گائے چوری کرنے والے کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا، ملزم کی نشاندہی پر چوری شدہ گائے بھی برآمد کر لی گئی۔

ڈیفنس بخاری کمرشل ایریا میں شہری نے گائے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اس سے قبل تھانہ فریئر کے علاقے سے بھی گائے چوری کی تھی جسے مواچھ گوٹھ میں جاکر ساڑھے 3 لاکھ روپے میں فروخت کردیا تھا۔

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر پہلے مواچھ گوٹھ اور پھر لیاقت آباد میں کارروائی کے بعد چوری شدہ گائے برآمد کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.