جمعہ 4؍ذوالحجہ 1444ھ23؍جون 2023ء

پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان

پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری آج لاہور پہنچیں گے جہاں ان کا  تین روز تک قیام متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری آج شام اپٹما ہاؤس میں ٹیکسائل برآمد کنندگان سے ملاقات کریں گے، اپٹما رہنما گوہر اعجاز آصف علی زرداری کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری سے ملاقات میں پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.