جمعہ 4؍ذوالحجہ 1444ھ23؍جون 2023ء

امریکی صدر کے سامنے مودی سے مسلمانوں کے حقوق کا سوال پوچھ لیا گیا

دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن کے سامنے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے صحافی نے مسلمانوں کے حقوق کا سوال پوچھ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں دونوں ممالک کے سربراہان میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران امریکی صحافی نے نریندر مودی سے پوچھا کہ بھارت مذہبی اقلیتوں کے حقوق کو بہتر بنانے کے لیے کیا کرے گا؟

اس سوال کو سُن کر بھارتی وزیراعظم نے کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد جواب دیا۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ میں آپ کی باتوں پر حیران ہوں، ہم جمہوریت ہیں، جمہوریت ہماری روح اور ہمارے خون کا حصہ ہے۔ ہم جمہوریت میں رہتے اور سانس لیتے ہیں اور یہ ہمارے آئین میں ہے۔

امریکا کے صدر جوبائیڈن سے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اقلیتوں کی مخدوش صورتحال اُٹھانے کا مطالبہ کردیا گیا۔

نریندر مودی نے کہا کہ اگر انسانی اقدار اور انسانی حقوق نہیں ہیں تو جمہوریت نہیں ہے، جب ہم جمہوریت میں رہتے ہیں تو امتیازی سلوک کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں مذہب، ذات اور عمر سے قطع نظر سب کو سہولیات تک رسائی حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.