جمعہ 4؍ذوالحجہ 1444ھ23؍جون 2023ء

آبدوز سانحہ، برطانوی وزیر خارجہ کا ہلاکتوں پر اظہار افسوس

برطانیہ کے وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے ٹائٹن آبدوز سانحہ پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ 

جیمز کلیورلی نے کہا کہ ٹائٹن سانحہ میں جاں بحق سلیمان داؤد اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی کے طالبعلم تھے۔

حکومت پاکستان نے بدقسمت آبدوز ٹائٹن میں سوار شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناگہانی موت نے یونیورسٹی اساتذہ اور طلبہ کو بھی افسردہ کردیا ہے۔

دوسری جانب ساتھی طلبہ کا کہنا ہے کہ سلیمان سائنس اور ایڈونچر کا شوقین تھا۔

واضح رہے کہ بحرِ اوقیانوس میں سیاحوں کو لے کر جانے والی آبدوز کمپنی ’اوشین گیٹ‘ نے آبدوز میں موجود مسافروں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

آبدوز کمپنی اوشین گیٹ کا کہنا ہے کہ لاپتا آبدوز میں موجود افراد ہلاک ہوچکے ہیں، یقین ہے کہ ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز کے مسافر اب نہیں رہے، ہمیں مسافروں کو کھونے کا بہت افسوس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.